Monday, May 6, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldاحساس ندامت

احساس ندامت

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

قمرالنساء

حیا ناز والدین کی اکلوتی اولاد ہے جو لاڈ وپیا ر کے جھولے میں بچپن سے جھولتی آئی ہے وہ ایک امیر ماں باپ کی اولاد تھی جو نہایت ہی حسین و خوبصورت اور نازک لڑکی ہے جسے نازوں سے پالا گیا اسکی ہر خواہش ہر ضد کو پورا کرنا اسکے والدین کا اولین فریضہ تھا اسے اپنی خوبصورتی پر بڑا ناز تھا وہ انتہائی خوبصورت اور ذہین لڑکی تھی بچپن سے لیکر کالج تک ہر کلاس میںٹاپ کیا تھا والدین کی لاڈلی ،ٹیچرس کی چہیتی اور دوستوں کی جان تھی شاید یہ ہی وجہ تھی کہ کسی کو اپنے مقابل کا سمجھنا ہی گنوارا نہیں تھا وہ دنیا کے ہر شوق سے قریب اور دین سے کوسوں دور تھی۔
زندگی میں آنے والی ان آسائشوں نے اسے مغرور بنا دیا تھا وہ کالج میں نہ صرف پڑھائی بلکہ اسکے ساتھ ساتھ دوسری تمام ایکٹوٹیز میں بھی نمبرون تھی وہ ہر مقابلے میں بڑھ چڑھ کر نہ صرف حصہ لیتی بلکہ انعام اول کی مستحق بھی قرار پاتی اور اب تو کالج میں اسکے شوق بھی اونچے ہوگئے تھے ۔وہ اب Beauty contestمیں حصہ لینے جا رہی تھی۔ وہ اخلاقی تعلیم سے کوسوں دور مغربی تعلیم اور مغربی تہذیب میں پوری طرح ڈھل چکی تھی اور یہ مغربی تہذیب کی اندھی تقلید اسکے لباس کو بھی عریاں بناتی جارہی تھی جینس،ٹاپ ، minis,skirts,and shorts اسکے پسندیدہ لباس تھے۔ جو بنا آستین کے کبھی اسکے بازوں کی نمائش کرتے ،تو کبھی جینس اور شارٹس اسکے جسم کی چال ڈھال کا پتہ دیتے اور اس beauty contest میں جیتنے کی چاہ نے رہی سہی کسر پوری کردی تھی ۔۔
مما۔۔بیٹا تمہارے بیوٹی کانٹسٹ کی تیاری کیسی چل رہی ہے۔
حیا۔۔۔مما تیاری تو زوروں پر ہے ۔
مما۔۔۔۔تو میری بیٹی ہی اس contestکی winner ہوگی۔
حیا۔۔۔۔جی مما ofcourse۔
مما۔۔۔بیٹا اچھے سے تیاری کرنا اور جیت کرہی آنا۔
حیا۔۔اوکے مما ۔۔بہت بھوک لگ رہی ہے آج کھانے میں کیابنا ہے ؟
مما۔۔۔آج ہماری princessکی پسند کا pizzaآرڈر کیا ہے۔
حیا۔۔۔واؤمما آئی لو یو۔۔۔
مما۔۔آئی لو یو ٹو
ڈیڈی۔۔ہائے !میری princessکیسے ہو آپ ؟آج بڑی جلدی گھر آگئی ہو کالج سے، کوئی پارٹی نہیں ہے کیا۔
حیا ۔۔نہیں ڈیڈی میں اپنے contest کی تیاری میں بزی ہوں دیکھنا ایسے پرفارم کروں گی سب دیکھتے رہ جائیں گے۔
ڈیڈی۔۔ہماری بیٹی تو ہے ہی princessاسکا مقابلہ کوئی کر ہی نہیں سکتا۔
حیا۔۔۔thank you ڈیڈ ۔
حیا کو اس بیوٹی کانٹسٹ کی ایسی دھن سوار ہوئی کہ وہ اسے دنیا کی دوسری چیز کی فکر نہیں تھی ۔اسکے چکر میں وہ اپنی پڑھائی کو بھی بھول چکی تھی۔ اسکا سارا وقت ماڈلس کی طرح کیاٹ واک ک کرنے اور رہسلز میں گزرنے لگا ااور دیکھتے دیکھتے کانٹسٹ کا دن بھی آن پہنچا۔آج کے اس شو کے لئے اس نے ایک بہت ہی بے ہودہ اور ماڈرن ڈریس کا انتخاب کیا تھا ۔جو اسکے جسم کے ہر حصے کی نمائش کررہا تھا اور وہ اپنی شرم وحیا کو چھوڑ کر بہت ہی فاتحانہ انداز میں اسٹیج پر اپنی خوبصورتی اور بے شرمی کے جلوے بکھیر رہی تھی۔ سب اسکی خوبصورتی کی تعریف کررہے تھے اور اسکی نازکی اور حسن کوسراہا جارہا تھا ۔اوروہ تمام باتوں پر بڑے ناز سے تفاخر سے مسکرائے جارہی تھی اور بلآخر اس کانٹسٹ کے ججس نے اسکو’’خوبصورت دوشیزہ‘‘کے خطاب سے نواز ا اور اسکے سر پر خوبصورتی کا تاج پہنا یا گیا اور وہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہی تھی۔
گھر پہنچتے ہی وہ اپنے ممی ڈیڈی کی بانہوں میں جھولتے ہوئے کہہ رہی تھی ۔میں پھر سے جیت گئی کوئی مجھے نہیں ہرا سکتا ۔ اسکے والدین اسکی ہاں میں ہاں ملائے جارہے تھے ۔ اسکی اس خوشی کو سلیبریٹ کرنا چاہتے تھے اسکے بے ہودہ کپڑوں اور ماڈرن ازم کے نام پر جسم کی اس نمائش پر شاداں تھے ۔اسکے ناسمجھ والدین اسکی اس بے حیائی کو کامیابی سمجھ رہے تھے اور اسکو انکریج کررہے تھے اور بیٹی کی اس کامیابی کا جشن منانے کی سوچ رہے تھے ۔ اس پارٹی میں کن کن لوگوں کوبلایا جائے اس پر discussچل رہی تھی۔ اور بلآخر ایک گرینڈ پارٹی کا فیصلہ ہوا جس میں شہر کے بڑے بڑے بزنس مین اور رئیس لوگوں کو دعوت نامے دینے کے لئے فہرست تیار ہوئی۔اور بڑے جوش وخروش کے ساتھ تمام دوستوں اور رشتہ داروں کو اس پارٹی میں مدعو کیا گیا۔
بہت ہی شا ہانہ طرز کی پارٹی تھی۔ انواع واقسام کے کھانوں سے بھری ہوئی میزیں، خوبصورت طرز سے سجایا ہوا اسٹیج جس پر حیا راج کماری کی طرح بیٹھی ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی ۔پہلے ہی خدا نے حسن کی دولت عنایت کی تھی اس پر کسی ماہر بیوٹیشن نے اپنے فن سے ساحرہ بنا دیا تھا اور وہ تفاخرانہ و فاتحانہ مسکراہٹ لئے جدید تراش خراش کے نام نہاد لباس میں ملکہ عالیہ بنی بیٹھی تھی۔
ہر مرد و عورت اسکی تعریف میں قصیدے پڑھ رہے تھے اور وہ مسکراتے ہوئے سب کی داد قبول کررہی تھی۔ مختلف قیمتی تحائف دئیے جارہے تھے اور وہ خوشیوںکے ہنڈولے میں جھول رہی تھی ۔وہاں موجود سب ہی لوگ بڑے امیر و کبیر تھے۔ ایسے میں اسکے پھوپھو کی آمد ہوتی ہے وہ بھی کی اس خوشی میں شامل ہونے کی غرض سے آتی ہیں ۔ جو دیندار اور مذہب پرست خاتون ہیں وہ اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ اس پارٹی میں شرکت کرتی ہیں۔ صائمہ جسکی سادگی اور پاکیزگی اسکے حسن کو اور بھی نکھاررہے تھے۔ وہ اس آرائشی دنیا سے الگ کسی اور ہی دیس کی باسی لگ رہی تھی جو گلابی کامدار شلوار سوٹ میں سلیقے سے سرپر دوپٹہ جمائے آنکھیں نیچی کئے بہت ہی شائستہ اور مدھم لہجے میں محوگفتگو تھی ۔اور اسکی اسی سلیقہ شعاری کو اس Partyمیں موجود تمام اشخاص محسوس کرکے عزت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ اور آخر کار رات دیر گئے اس Party کا اختتام ہوتاہے اور حیا کی آنکھوں میں ایک نیاخواب جنم لیتاہے اسکے دل میں ماڈلنگ کا شوق پیدا ہوتاہے اور وہ ماڈل بننے کے خیالوں میں نیند کی وادیوں میں کھو جاتی ہے۔
مما۔۔حیابیٹا دیکھئے ۱۱؍ بج گئے ہیں اٹھ جایئے آپکی پھوپھو اور آپکی بہن صائمہ کھانے پر آپکا انتظار کررہی ہیں۔
حیا۔۔۔جی مما… آرہی ہوں… وہ تیار ہوکر جب ہال میں داخل ہوتی ہے تو اسکی پھوپھو اسکی بلائیں لیتے ہوئے کہتی ہے ماشاء اللہ میری بیٹی تو بہت بڑی ہوگئی ہے اور بہت ہی خوبصورت بھی۔
صائمہ ۔۔۔السلام و علیکم…باجی… صائمہ حیاء کے قریب جاکر اسے گلے لگاتے ہوئے کہتی ہے۔ آپ کیسی ہو۔ اور اپنی امی سے کہتی ہے امی جان… حیاباجی تو بالکل گڑیا کی طرح ہیں۔۔
حیا۔۔۔وعلیکم السلام… میں اچھی ہوں… وہ فخریہ انداز میں بولتی ہے۔
حیا کی مما… بیٹا جاؤ صائمہ کو اپنا کمرہ دکھاؤ اور اب یہ جب تک یہاں ہے آپکے ساتھ ہی رہے گی۔
حیا… برا سا منہ بناتے ہوئے کہتی ہے کہ یہ کیا مصیبت ہے۔۔ چلو صائمہ۔
صائمہ …جی اچھا باجی۔باجی … آپکا گھر تو بہت ہی بڑا ہے۔
حیا۔۔ہاں… بے دلی سے مسکراتے ہوئے یہ میرا کمرہ ہے۔

صائمہ ۔۔۔ماشاء اللہ آپ کا کمرہ تو بالکل کسی راج کماری کی طرح ہے باجی
حیا … Thanks ایک بات پوچھنا چاہتی ہوں۔
صائمہ… جی باجی۔۔پوچھئے نا۔
حیا۔۔ آپ نے اپنے آپ کو اس طرح ڈھک کے کیوں رکھا ہے یہ head scarfing کیوں کی ہے آج کل کون یہ سرپر ڈوپٹہ اوڑھتاہے اسکی وجہ سے تمہاری صورت بھی پوری طرح دکھائی نہیں دے رہی ۔ نہ ہی تمہارا ہیر اسٹائل یہ کیوں پہنا ہے کیا تم پر پھوپھونے اس کی پابندی لگائی ہے۔
صائمہ … نہیں باجی… بالکل نہیں یہ تو میری خواہش ہے ہاں امی جان نے بہت کچھ سکھایا ہے کہ ہماری مسلمان خواتین اور لڑکیوں کو کس طرح زندگی گزارنی ہے مگر انہوں نے یہ سب زبردستی نہیں کی بلکہ میں یہ سب خود اپنی مرضی اور خوشی سے کرتی ہوں۔
حیا…بھلا تم کیسی لڑکی ہو… کیا تم کالج نہیں جاتی وہاں تمہارا کوئی مذاق نہیں اڑاتا۔
صائمہ … باجی… لوگوں کی اپنی رائے ہے اچھی ہو یا بری میں یہ سب اپنے لئے کررہی ہوں کسی کے لئے نہیں ۔
حیا… اوکے جیسے تمہاری مرضی۔
صائمہ…میں فریش ہوکر آتی ہوں۔
حیا… اوکے۔
صائمہ…فریش ہوکر جیسے ہی روم میں داخل ہوتی ہے اسکی نظر حیا پر پڑتی ہے اور وہ حیا سے کہنے لگتی ہے باجی یہ کیا پہنا ہے وہ حیا دیکھ کر ششدر ہوجاتی ہے۔
حیا… دیکھو ہے نا میرا ڈریسنگ سینس کمال کا۔۔
صائمہ… باجی آپ اسکو ڈریس کہتی ہیں جو آدھے سے زیادہ آپکی جسم کی نمائش کررہا ہے۔ باجی مجھے یہ سب پسند نہیں … ہاں آج اسکی مانگ ہے مگر کیا فائدہ ایسے کپڑوں کا جو جسم کو ڈھکنے کے بجائے اسکو دکھانے کے کام آئے کہیں سے بازو دکھائی دے رہے ہیں تو کہیں سے پیٹ… کیا ماڈرن کپڑوں کا مطلب جسم کی نمائش ہے۔
حیا…Shetup صائمہ تمہیں کیا پتہ فیشن کیا…(حیا کی بات کاٹتے ہوئے)
صائمہ … باجی اگر یہ فیشن ہے تو میں بنافیشن کے ہی ٹھیک ہوں ۔
حیا… ہاں تم پرفیشن جچتا بھی نہیں دوگز کا ڈوپٹہ میں اپنے آپکو جو چھپایا ہے تم نے ،پتہ نہیں کس دور میں جی رہی ہو۔
صائمہ… ہاں باجی ٹھیک کہا آپ نے فیشن کے نام پر میں ایسی بے شرمی کبھی نہیں کرسکتی ۔نہ میری تہذیب اجازت دیتی ہے اورنہ میرا دین ۔
حیا… پھر تو بڑی اولڈ فیشن ہو۔
صائمہ … کیا دین کی باتوں پر عمل کرنا اور ہیڈ اسکارفنگ کرنا، اپنے تن کو ڈھانپنے والے کپڑے استعمال کرنا اولڈ فیشن ہے۔
حیا… پھر نہیں تو کیا! ہم لوگ آج کے اس ترقی یافتہ ماڈرن زمانے کے ہیں ہمیں ماڈرن ازم کو اپنا ناچاہیئے آج کے فیشن کے ساتھ چلنا چاہئے۔ اب تم خود کو دیکھ لو سر سے پاؤں تک شلوار سوٹ میں خود کو ڈھک کر رکھاہے۔ تمہیں کوئی دیکھے گا بھی نہیں۔ اور میں نے Beauty contest جیتاہے اور سب سے حسین دوشیزہ کا خطاب پایا ہے۔ جانتی ہو کیوں۔ کیوں کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنا جانتی ہوں۔
صائمہ…واہ باجی بہت خوب… یہ بے شرمی اور بے حیائی ماڈرن ازم ہے ایسے خود کی نمائش کرواکے دادوتحسین حاصل کرنا خوبصورتی کی دلیل ہے تو اللہ بچائے مجھے ایسے عذاب سے۔
حیا… دیکھو صائمہ تم مجھے لیکچر مت دو مجھے میرے parents نے کبھی کسی بات کے لئے نہیں روکا تم ہوتی کون ہو؟ مجھے تاکید کرنے والی گنوار جاہل کہیں کی۔
صائمہ … بالکل خاموش کھڑی یہ سب سنتی ہے اور دل ہی دل میں اللہ سے دعا کرتی ہے اے اللہ تورحم کرنے والا ہے میری بہن کی حفاظت فرما۔اور اسے عقل وشعور عطا فرما۔
اس مقابلے میں جیت نے حیا کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچادیا تھا۔ رہی سہی کسر اسکے دوستوں نے میڈیا پر اسکی تصاویر اپ لوڈ کر کے کردی تھی۔ جہاں اسکے Viewersکی ایک لمبی لائن تھی اور یہ سب سن کر وہ بڑی ہی خوش تھی… مگر کچھ دن بعد ہی اسے بیہودہ مسیجزآنے لگے کئی کالس آنے لگیں۔ گندے اور واہیات کمنٹس کئے جانے لگے جس سے وہ اندر ہی اندر پریشان ہوجاتی ہے ۔ ان تمام چیزوں سے ایک ڈر اور خوف سامحسوس کرنے لگتی ہے اور پریشان ہوجاتی ہے۔ اور اسے اس مسئلے سے نپٹنے کا کوئی راستہ سمجھ نہیں آتا۔اسکا ماڈرن ازم صرف فیشن اور ماڈرن کپڑوں تک ہی محدود تھا اس نے کبھی کوئی اس سے آگے غلط کام نہیں کیاتھا نہ لڑکوں سے کوئی قریبی دوستی تھی نہ اسکا کوئی بوائے فرینڈ تھا۔
اس فیشن اور ماڈرن ملبوسات نے اسکو پریشان کرکے رکھ دیا تھا ایک دن وہ اپنی فرئینڈ عائزہ کے برتھ ڈے پارٹی سے واپس آرہی تھی کہ اس پارٹی میں موجود کچھ اوباش اور بدتمیز لڑکے اسکو چھیڑنا شروع کردیتے ہیں بے ہودہ اور گندے فقرے کستے ہیں کوئی کہتاہے۔
کہاں جارہی ہو میری جان۔
کوئی کہتاہے… اکیلے اکیلے کہاں جارہے ہو ہمیں ساتھ لے لو جہاں جارہے ہو۔
حیا… کوایک انہونی کا احساس ہوتاہے اور وہ گھبراکر دیوانہ وار بھاگنے لگتی ہے اور وہ آوارہ لڑکے اسکو پکڑکر گاڑی میں لے جانے والے ہوتے ہیں کہ پولیس کی گاڑی کا سائرن سن کر اسے اسی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں اور حیا ہانپتی کانپتی اپنے گھر پہنچتی ہے دروازے کی بیل پر ہاتھ رکھ کر ہٹانا بھول جاتی ہے۔
پریشان آلودہ چہرہ ،پسینے میں نہائی ہوئی حواس باختہ کیفیت لئے وہ دیوانہ وار بیل بجاتی ہے۔ اور دروازہ صائمہ کھولتی ہے اور حیا کی یہ حالت دیکھ کر وہ پریشان ہوجاتی ہے اسکو ڈرا سہما دیکھ کر اسکی بھی حالت دگرگوں ہوتی ہے۔
صائمہ۔۔حیا باجی کیا ہواآپ کو یہ کیسی حالت بنالی ہے آپ نے۔۔
حیا… صائمہ جلدی سے دروازہ لاک کرلو وہ بدمعاش گھر میں گھس آئیں گے۔۔
صائمہ۔۔کون لوگ باجی … کیا ہوا ہے کچھ تو بتائیں۔اور حیا صائمہ کے گلے لگ کر سسک سسک کر رونے لگتی ہے۔
صائمہ۔۔۔ ڈر کے مارے اسے تسلی بھی دے نہیں پاتی۔۔
صائمہ … وہ غنڈے مجھے کچھ کردیں مجھے بچالو صائمہ
حیا۔۔مما… مما… مماکہاں ہیں مماکو بلاؤ۔
صائمہ… باجی کچھ نہیں ہوگا میں ہوں نا آپ کے ساتھ گھبرائے مت… آپ بتایئے ہوا کیا۔
حیا… صائمہ میں جب پارٹی سے نکلی تو کچھ آوارہ لڑکے مچھ پر عجیب فقرے کسنے لگے اور میرا پیچھا کرنے لگے اگر میں انکے ہاتھ لگ جاتی تو پتہ نہیں کیا ہوجاتا۔ میں بڑی مشکل سے گھر تک پہنچی ہوں۔
صائمہ… اے مالک اے پروردگار تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے جو تو نے میری باجی کو صحیح سلامت گھرتک پہنچادیا انکی حفاظت فرمائی!ہمیشہ انھیں اپنے حفظ و امان میں رکھنا۔آمین۔۔
حیا…بڑی معصومیت سے اسکو دعا کرتا دیکھتی ہے اور اسکے آمین کہنے پر خود بھی آمین کہتی ہے۔
صائمہ… باجی آپ بہت خوبصورت ہیں میں جانتی ہوں اور ایک عورت کا کردار جتنا مضبوط ہوگا اسکا مقام بھی اعلیٰ ہوگا۔ آپ نے نئے زمانے کے ساتھ چلنا تو سیکھا لیکن پرانی اقدار کو بہت پیچھے چھوڑ دیا آپ نے عورت کے لباس اور اسکی حیا اسکی عظمت و عفت اور اسکی پاکیزگی کو بھلادیا۔ سرپر دوپٹہ لڑکی کی شخصیت میں چار چاند لگادیتاہے زلفیں کتنی حسین کیوں نہ ہو لیکن تعظیم سرپر دوپٹہ کرواسکتاہے .باحیاعورت والدین کے لئے باعث فخر ہے ،بھائیوں کے لئے باعث عزت، شوہر کے لئے دنیا کا قیمتی سرمایہ اولاد کے لئے عمدہ نمونہ ہے۔ اور تم اس نام نہاد فیشن پر اپنی عظمت، عصمت کو قربان کرنے چلی تھیں باجی آپ دل کی اچھی لڑکی ہو بس اس فیشن پرستی اور اندھی تقلید نے آپ کو آج اس مقام پر لاکھڑا کردیاہے عورت کے معنی ڈھکی چھپی چیز کے ہیں۔ اگر وہ اپنی اس صفت کو جان لے پہچان لے تو دنیا و آخرت دونوں جہاں میں کامیاب ہوگی حیا نازآپکا نام ہے۔ جانتی بھی ہو اسکے معنی کیا ہیں عزت و فخر والی اور آپ نے حیا کا مطلب بھی نہیں جانا۔ اتنا کہہ کر صائمہ چلی جاتی ہے۔ اور حیا کے لئے ان گنت سوچوں اور پچھتاؤں کے دروازکرتی چلی جاتی ہے۔ حیا صائمہ کی باتوں کی گہرائی اور لفظوں کے تقدس سے عورت کی عظمت میں کھوجاتی ہے۔
قمرالنساء
ریسرچ اسکالر
شعبہ اردو وفارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ
mob.no. 7259673569

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular