Monday, May 6, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldوہ لفظوں کا کھلاڑی تھا

وہ لفظوں کا کھلاڑی تھا

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 شانزہ خان

مجھے کچھ یاد آتا ہے
مجھے اک شخص کہتا تھا
محبت تم سے کرتا ہوں
میں تم بن رہ نہیں سکتا
تمھیں دکھ دے نہیں سکتا
میں لا کر چاند تاروں کو
ترے قدموں میں رکھ دوں گا
میں سارا آسماں اپنا
تمھارے نام کر دوں گا
محبت کس کو کہتے ہیں
میں دنیا کو سکھا دوں گا
مگر کچھ دن ہی گزرے تھے
بہت مایوس آیا تھا
نگاہوں کو جھکائے تھا
بہت پر سوز لہجے میں
کہا اس نے
بہت مجبور ہوں جاناں
میں غم سے چور ہوں جاناں
میں یہ کیسے کہوں تم سے
کہ ہم تم مل نہیں سکتے
کہ اپنے تو ستارے ہی نہیں ملتے
میں اکثر سوچتی ہوں اب
وہ لفظوں کا کھلاڑی تھا
جو لاکر چاند تارے دے
ستارے بھی ملاتا ہے…!!!
لاہور پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular