چریویتی! چریویتی!! پر سیمینار برلن جرمنی میں

0
178
لکھنؤ۔ اُردو انجمن برلن کے صدر عارف نقوی کی صدارت میں آج ایک میٹنگ ہوئی جس میں آل انڈیا مائنارٹی فورم کے صدر ڈاکٹر عمار رضوی، اُردو دوست انجمن کے صدر ڈاکٹر عباس رضا نیر ّ، نائب صدر ڈاکٹر ہارون رشید، سکریٹری اجے کمار، اُردو رائٹرس فورم کے کنوینر وقار رضوی و دیگر ممبران شامل ہوئے۔ اس میٹنگ میں جرمنی سے آئے برلن اُردو انجمن کے صدر عارف نقوی نے کہا کہ گورنر رام نائک کی کتاب چریویتی! چریویتی!! کی دھوم نہ اب صرف ہندوستان میں ہے بلکہ برلن جرمنی میں بھی اس کا ذکر بہت سے ادیب کرنے لگے ہیں اُن کے اس کتاب کے تئیں جستجو اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ وہ چریویتی! چریویتی!! پر ایک سیمینار کی مانگ کررہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو نہ صرف ہندوستان اور جرمنی کے رشتے اچھے ہوں گے بلکہ وہاں کی نئی نسل اس کتاب سے زندگی میں جدوجہد کرنا سیکھے گی۔
عارف نقوی کے اس تجویز پر وہاں پر موجود سبھی ممبران نے ایک رائے سے رضامندی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب زندگی کی کہانی نہیں بلکہ نئی نسل کے سیکھنے کا ایک گرو منتر ہے اس لئے اس کتاب کو جو جو جہاں جہاں پڑھے گا مستفیض ہوگا۔ موجودہ سبھی ممبران نے کہا اس سلسلے میں ہم سب سے جو مدد ہوسکے گی اس کے لئے ہم ہر لمحہ تیار ہیں۔
٭٭٭
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here