تہران،17 مارچ : ایران میں نوروز کے تہوار سے قبل منائے جانے والے ’چہارشنبہ سوری جشن آتش ‘کے دوران حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہوگئے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بدھ کے روز ایمرجنسی سروسز کے افسران کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
ایمرجنسی سروس کے افسر مجتبیٰ خالدی کے مطابق آگ لگنے کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہوئے۔
’چہارشنبہ سوری جشن آتش ‘ نوروز سے پہلے منایا جاتا ہے۔ خیال رہے یہ تہوارایران میں نئے سال کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لاکھوں افراد اس میں آگ پر کودتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نوروز کا تہوار مغربی اور وسطی ایشیاء کے بہت سے علاقوں میں منایا جاتا ہے۔