Sunday, April 28, 2024
spot_img
HomeSliderنائیجر: مسلح افراد کی گاڑیوں پراندھادھند فائرنگ سے 58 افراد ہلاک

نائیجر: مسلح افراد کی گاڑیوں پراندھادھند فائرنگ سے 58 افراد ہلاک

نیامے، 17 مارچ : مغربی افریقی ملک نائیجر کے تیلا بیری علاقے میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے مسافروں سے بھری چار گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے کم از کم 58 افراد ہلاک ہوگئے۔

نائیجر: مسلح افراد کی گاڑیوں پراندھادھند فائرنگ سے 58 افراد ہلاک

حکومت نائیجر نے منگل کے روز یہ بیان جاری کیا۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ حملہ پیر کے روز ہوا۔

نائیجرحکومت نے ایک بیان میں کہا’’حملہ آوروں نے لوگوں پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ بنی بنگواؤ میں ہفتہ وار مارکیٹ سے اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے‘‘۔ اس حملے میں 58 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

نائیجر حکومت نے ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دولت اسلامیہ سے وابستہ کچھ دہشت گرد تنظیمیں اس علاقے میں بہت سرگرم ہیں اور ایسے حملے کرتی رہتی ہیں۔

رواں سال جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے دور کے بعد ، تیلابیری خطے میں ہونے والے حملوں میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular