Saturday, April 27, 2024
spot_img
HomeSliderایران میں جشن آتش کے دوران 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی

ایران میں جشن آتش کے دوران 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی

تہران،17 مارچ : ایران میں نوروز کے تہوار سے قبل منائے جانے والے ’چہارشنبہ سوری جشن آتش ‘کے دوران حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہوگئے۔

ایران میں جشن آتش کے دوران 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی

ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بدھ کے روز ایمرجنسی سروسز کے افسران کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
ایمرجنسی سروس کے افسر مجتبیٰ خالدی کے مطابق آگ لگنے کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہوئے۔

’چہارشنبہ سوری جشن آتش ‘ نوروز سے پہلے منایا جاتا ہے۔ خیال رہے یہ تہوارایران میں نئے سال کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لاکھوں افراد اس میں آگ پر کودتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نوروز کا تہوار مغربی اور وسطی ایشیاء کے بہت سے علاقوں میں منایا جاتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular