Monday, May 13, 2024
spot_img
HomeSliderپٹرولیم قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار

پٹرولیم قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی،17 مارچ : بیرون ممالک میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آنے کے باجود بدھ کے روز لگاتار 18 ویں دن بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پٹرولیم قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار

غیر ملکی منڈیوں میں خام تیل میں نرمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ سنگاپور میں لندن برینٹ 69 ڈالر فی بیرل سے نیچے آچکا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الحال 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹرپر برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں کم و بیش ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular