وزارت تعلیم کی جانب سے’آل انڈیا سروے آن ہائر ایجوکیشن رپورٹ 2019-20‘ جاری

0
167

نئی دہلی ، 10 جون : مرکزی وزارت تعلیم نے ’آل انڈیا سروے آن ہائر ایجوکیشن رپورٹ (اے آئی ایس ایچ ای) 2019-20 کو جاری کیا ہے، جس کے مطابق 2019-20 میں اعلی تعلیم میں کل رجسٹریشن 3.85 کروڑ درج کیا گیا ، جبکہ 2018-19 میں یہ تعداد 3.74 کروڑتھی۔

وزیر مملکت برائے تعلیم سنجے دھوتری نے کہا ’’یہ سروے رپورٹ مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ کی منظوری کے بعد جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں تعلیم کی بہتری کے لئے اپنائی گئی پالیسیوں کی وجہ سے اعلی تعلیم میں بہتری آئی ہے۔

سکریٹری ہائر ایجوکیشن امت کھرے نے کہا’’ای ایس ای ای کی یہ 10 ویں رپورٹ وزیر اعظم کی بہترین قیادت اور مرکزی وزیر تعلیم کی رہنمائی میں جاری کی گئی ہے۔ لگاتار بڑھتےانرولمنٹ ، اداروں کی تعداد ، صنفی عدم مساوات میں کمی ہماری نئی تعلیمی پالیسی 2020 ، مساوات اور معیار کے التزامات کے مطابق ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کی بہترین رہنمائی میں ہم بہت جلد ’وشو گورو‘ بننے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here