غزل

0
161

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

فریدہ انجم

تو بھی جب میرا نہیں غمخوار ہے
ہر خوشی میرے لئے بیکارہے
کیوں نہ آیا وہ عیادت کو مری
اے خدا کیا آج وہ بیمار ہے
تیری یادوں کی بدولت باخدا
زندگی اپنی بہت سرشار ہے
خیریت اس نے جو پوچھی ہے میری
میں نے سمجھا وہ مرا دلدار ہے
تڑپی ہوں تیری محبت میں بہت
رنج و غم سے دل مرا دوچار ہے
سچ تو یہ ہے تیری فرقت آج بھی
دل پہ انجمؔ کے بہت ہی بار ہے
رابطہ۔ 7739032672

پٹنہ سیٹی۔۸

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here