Monday, May 6, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

بصیر الحسن نقوی

میں سوچتا ہوں اس نے یہ کس کا صلہ دیا
چپکے سے جس نے پشت پہ خنجر لگا دیا
جیسے کہ اس سے کوئی شکایت نہیں ہمیں
ہم نے بھی ہاتھ اس کی طرف یوں بڑھا دیا
اک شخص نے یہ کہہ کے کہا ہے ابھی ابھی
میری غزل کا شعر مجھے ہی سنا دیا
کشتی تو ڈوبتے کو بچا ہی نہیں سکی
لیکن یہ کام تنکے نے کر کے دکھا دیا
اس کو مکان والوں نے عزت نہ دی مگر
تصویر کو تو اس کی مکاں میں سجا دیا
تھک ہار کر پرند وہیں لوٹ آئے ہیں
سوکھے ہوئے شجر نے بڑا حوصلہ دیا
دیکھی نئی سحر تو بہت غم زدہ ہوئے
جو یہ سمجھ رہے تھے کہ سورج چھپا دیا
ایسے تو زندگی میں اجالے نہ آئیں گے
تم نے یہ کس جنون میں گھر کو جلا دیا
نگلہ ملاح سول لائن ،علی گڑھ یوپی
موبائل:9219782014

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular