اینکر

0
208

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

رضوان معروفی النجفی

“اینکر” آج کے یہ کام بڑا کرتے ہیں
فرض کو اپنے بخوبی یہ ادا کرتے ہیں
رات دن ٹی وی پہ کرتے ہیں یہ ہندو مسلم
جو بھی نفرت کا ہے مُدّا یہ کھڑا کرتے ہیں
اپنی شیطان طبیعت کا سہارا لیکر
ایک انساں کو یہ انساں سے جدا کرتے ہیں
کان دیتے نہیں جنتا کی یہ آوازوں پر
بس یہ سرکار کی باتوں کو سنا کرتے ہیں
کون مرتا ہے بھلا بھوک سے دیکھیں کیسے
جب یہ آنکھوں کو کہیں اور رکھا کرتے ہیں
حق میں جنتا کے زباں کھولیں تو کھولیں کیسے
خوبیاں جب یہ حکومت کی گِنا کرتے ہیں
اصل مُدّے تو نظر آتے نہیں ہیں انکو
جھوٹے مدّے یہ مگر خوب گڑھا کرتے ہیں
ہم بھی رضوان بڑے عقل سے پیدل ٹہرے
ان کی باتوں کو جو سن سن کے لڑا کرتے ہیں

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here