واشنگٹن : امریکی واچ ڈاگ اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن نے پیر کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں عمارات کی تعمیر اور گاڑیوں کی مد میں اربوں ڈالر ضائع کیے۔
اس تنظیم کے مطابق 2008 سے اب تک فقط عمارتوں اور گاڑیوں کی مد میں امریکہ نے 7.8 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق 347 ارب ڈالر کی خطیر رقم فقط ان عمارتوں اور گاڑیوں کی دیکھ بھال پر خرچ ہوئی۔
یہ بات اہم ہے کہ صدر جو بائیڈن اس وقت افغانستان سے متعلق نئی امریکی حکمت عملی کی تیاری میں مصروف ہیں۔
Also read