شبھمن، پنت ، راہل اور جڈیجہ کو میلبورن میں موقع ملنا چاہئے:گوتم گمبھیر

0
81

نئی دہلی  ہندوستانی ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے میلبورن میں 26 دسمبر سے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹسٹ کے سلسلے میں کہاکہ شبھمن گل، رشبھ پنت، لوکیش راہل اور رویندر جڈیجہ کو اس مقابلے میں موقع ملنا چاہئے۔
ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹسٹ میں آٹھ وکٹ سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے ٹسٹ میں شبھ من ، پنت ، راہل اور جڈیجہ کو آخری الیون میں

جگہ نہیں دی گئی تھی لیکن گمبھیر کا خیال ہے کہ ان کھلاڑیوں کو دوسرے ٹسٹ میں موقع ملنا چاہئے۔
گمبھیر نے اسٹاراسپورٹس کے شو کرکٹ کنیکٹیڈ میں کہا،’’ میں پرتھوی کے مقابلے میں مینک کے ساتھ شبھمن گل کو اوپننگ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ چتیشور پجارا نمبر تین اور اجنکیا رہانے کو نمبرچار پر بلے بازی کرنی چاہئے۔ رہانے اس مقابلے میں ٹیم کے کپتان ہوں گے اور انہیں سامنے سے ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔ وراٹ کی جگہ رہانے کو چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ لوکیش راہل کو پانچ نمبر پر کھیلنا چاہئے جبکہ پنت چھٹے اور جڈیجہ کو ساتویں نمبر پر اترنا چاہئے۔ روی چندر اشون آٹھویں پر اور اس کے بعد تین گیندبازکھیلنے اتریں۔ میں چاہتا ہوں ٹیم اس مقابلے میں پانچ تیزگیندبازوں کے ساتھ کھیلنے اترے۔
یواین آئی۔ م س

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here