کیرلا میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے وزیراعظم

0
118

تروواننت پورم، 2 اپریل : وزیراعظم نریندر مودی کیرلا میں چھ اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کو سلسلے میں جمعہ کو ریاست میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

کیرلا میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے وزیراعظم

مودی آج پتھن متھٹا ضلع کے کونّی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وہیں ترووانت پورم کے کریا وٹوم میں گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں ووٹروں سے ووٹ مانگیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر کے سریندر کونی اور منچیشور سے انتخاب لڑرہے ہیں۔ مسٹر مودی کونی میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد تامل ناڈو میں کنیا کمار کے لئے روانہ ہوجائیں گے، جہاں پر وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اس کے بعد وہ تروواننت پورم واپس آئیں گے اور کزا کوٹم میں ایک انتخاب جلسہ میں شرکت کریں گے، جہاں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر شوبھا سریندر ریاست کے وزیراعلی کے وزیر کے سریندر کے خلاف انتخاب لڑرہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here