Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeSliderنندی گرام میں جیت حاصل کرنے کا ممتا کا دعویٰ

نندی گرام میں جیت حاصل کرنے کا ممتا کا دعویٰ

کلکتہ : مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی، شور و غل اور جھڑپ کے درمیان شام چھ بجے تک 80فیصد سے زاید پولنگ ہوئی ہے ممتا بنرجی نے جہاں الیکشن کمیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کمیشن کو کنٹرول کررہے ہیں ۔

نندی گرام میں جیت حاصل کرنے کا ممتا کا دعویٰ

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لوگ بوتھ لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں ۔مونیا اسمبلی حلقے سے متعلق شکایت درج کراتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی نے 8بوتھوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ووٹنگ مشین پر قبضہ کرنے کی بھی شکایت کی گئی ہے۔

ممتا بنرجی نے مرکزی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر امتیازی سلوک کرنے ، ٹی ایم سی کے حامیوں کو پولنگ بوتھ پر جانے اور ان کو متاثر کرنے سے روکنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی شکایت کی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر جانبدارانہ رویہ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں عدالت جائیں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں نندی گرام میں انہیں اپنی جیت کی نہیں بلکہ جمہوریت کی فکر ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ دوسری ریاستوں کے غنڈے لائے جارہے ہیں ۔

اس سے قبل ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کو لکھا تھا کہ این ڈی اے کے زیر اقتدار ریاستوں سے آنے والی سیکیورٹی فورسز کو مغربی بنگال انتخابات میں تعیناتی کے لئے نہیں بلایا جانا چاہئے کیونکہ ان ریاستوں سے آنے والے سیکیورٹی اہلکار متعصبانہ صورتحال پیدا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن نے نندی گرام تشدد پر رپورٹ طلب کی

بنگال پرکس کا’ جادو‘ چلے گا ، مودی کا یا دیدی کا 

مودی اور ممتا کی تقریریں ،جھوٹ اور سچ کا مقابلہ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular