بحران میں بھی خود کو چمکانے میں لگے رہے مودی : پرینکا گاندھی

0
125

نئی دہلی ، 5 جون : کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ جب کورونا کی دوسری لہر کے مقابلے کی تیاری کی جانی تھی ، تب وزیر اعظم اس وقت وبا پرجیت حاصل کرنے کا اعلان کر کے خود کا چہرا چمکانے میں مصروف رہے ۔

بحران میں بھی خود کو چمکانے میں لگے رہے مودی : پرینکا گاندھی

محترمہ وڈرا نے اپنی’ذمہ دار کون ‘ مہم کے تحت ہفتے کو فیس بک پوسٹ میں مسٹر مودی کا نام لئے بغیر کہا ’’جن کے اوپر ملک بچانے کی ذمہ داری عائد تھی وہ صرف اپنے چہرا چمکاتے رہے ۔ سال کے آغاز سے ہی مسٹر مودی اپنی بیان بازی اور انتخابی انداز میں بار بار قومی اور عالمی فورموں پر کورونا کی جنگ جتنے کا اعلان کر کے اپنا چہرا چمکا رہے تھے ‘‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ کورونا کی دوسری لہر کا سامنے کرنے کا وقت تھا لیکن مودی سرکار نے کورونا کے لئے مختص بستروں کی تعداد کم کردی اور مسلسل آکسیجن بیڈ ، آئی سی یو اور وینٹی لیٹر بیڈ کم کئے جا رہے تھے ۔

انہوں نے مودی سرکار پر میڈیکل بجٹ میں کٹوتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب مسٹر مودی سنہ 2014 میں برسراقتدار آئے تو سب سے پہلے مرکزی حکومت کے صحت بجٹ میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا۔ گذشتہ سال صحت سے متعلق امور کی پارلیمانی کمیٹی نے کورونا بحران کا ذکر کرتے ہوئے اسپتالوں کے بیڈ ، آکسیجن کی دستیابی پر خصوصی توجہ دینے کی بات کی تھی ، لیکن حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here