Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeSliderہماچل پردیش بی جے پی کے ممبر اسمبلی نریندر برگٹا کا انتقال

ہماچل پردیش بی جے پی کے ممبر اسمبلی نریندر برگٹا کا انتقال

شملہ، 5 جون : بی جے پی ہماچل پردیش ودھان سبھا کے چیف وہپ اور جوبل کوٹکھائی اسمبلی حلقہ سے منتخب ایم ایل اے نریندر برگٹا کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 69 برس تھی ۔

ہماچل پردیش بی جے پی کے ممبر اسمبلی  نریندر برگٹا کا انتقال

یہ اطلاع ان کے بیٹے چیتن برگٹا نے فیس بک پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے والد لمبے عرصے سے بیمار تھے اور وہ پی جی آئی چنڈی گڑھ میں زیرعلاج تھے ۔ آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔

نریندر برگٹا 15 ستمبر 1952 کو جوبل کوٹکھائی میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے ہماچل پردیش یونیورسٹی شملہ سے پولیٹیکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن کیا تھا ۔ سال 1998 میں وہ پانچ سال کے لئے پارٹی جنتا یووا مورچہ کے صدر کے طور پر مقرر ہوئے تھے۔ وہ پارٹی میں مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے ۔

مسٹر برگٹا (87۔1983) بھارتیہ جنتا پارٹی ڈسٹرکٹ شملہ کے جنرل سکریٹری ، (2018۔1993) ریاستی بی جے پی کے ایگزیکٹو ممبر اور (96۔1994) راشٹریہ کسان مورچہ کے سکریٹری بھی رہے۔ وہ 1998 میں پہلی مرتبہ شملہ حلقہ سے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے اور پھر دسمبر 2007 میں جوبل کوٹکھائی سے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔

برگٹا 2002۔ 1998 تک وزیر مملکت برائے باغبانی اور 2007 سے 2012 تک باغبانی ، تکنیکی تعلیم اور صحت کے وزیر رہے۔
سال 2017 میں جوبل کوٹکھائی اسمبلی سیٹ جیتنے کے بعد وہ ہماچل پردیش ودھان سبھا کے چیف وہپ مقرر ہوئے تھے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular