کنگنا راناوت کا ٹویٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل

0
248

نئی دہلی، 04 مئی : ٹویٹر نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت کا ٹویٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کر دیا ہے

کنگنا راناوت کا ٹویٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل

ٹویٹر نے مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست میں تشدد کے واقعات سےمتعلق کنگنا کے اس متنازعہ ٹویٹ کے تناظر میں یہ کاروائی کی ہے جسے ریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے لیے کافی قابل اعتراض اور سیاست سے متاثر مانا گیا کنگنا نے ٹویٹ کرکے کہا،’یہ خوفناک ہے۔

ہمیں غنڈئی کو مارنے کے لیے سپرغنڈئی چاہیے۔ وہ تاڑکا کی طرح ہے۔ مودی جی سنہ 2000 کے آغاز والے اپنے ’وراٹ روپ‘ کو دکھاؤ!‘۔ انہوں نے بنگال میں صدر راج ہیش ٹیگ بھی کیا۔ ٹویٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ کنگنا راناوت مسلسل ’ہیٹ فل کنڈکٹ پالیسی‘ کی خلاف ورزی کر رہی تھیں لہٰذا ان کا اکاؤنٹ اب ہمیشہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here