ٹوکیو، 25 مارچ : جاپان کے وزیر اعظم نے یوشی ہیڈے سوگا نے جمعرات کے روز اس بات کی روز تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف دو بیلسٹک میزائل داغے جس پر جاپان نے احتجاج درج کیا ہے ۔
مسٹر سوگا نے کہا ’’ اس تجربےسے ہمارے ملک اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے ۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔ جاپان اس کی شدید مذمت کرتا ہے ‘‘۔ اس سے قبل جاپانی میڈیا نے جمعرات کے روز اطلاع دی کہ شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ، جو جاپان کے خصوصی اقتصادی خطے کے باہر گر ا۔
شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے تجربے کی تصدیق بھی جنوبی کوریا کی افواج نے کی تھی۔ بعدازاں سی این این نیوز چینل نے امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ واضح ر ہے کہ 29 مارچ 2020 کے بعد شمالی کوریا نے پہلی بار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں