Sunday, May 5, 2024
spot_img
HomeMarqueeگھنٹہ گھر میدان میں ۱٨ویں دن جاری رہی خواتین کی تحریک

گھنٹہ گھر میدان میں ۱٨ویں دن جاری رہی خواتین کی تحریک

لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون سی اے اے اور مجوزہ قومی شہریت رجسٹراین آر سی کے خلاف حسین آباد واقع گھنٹہ گھر میدان میں خواتین کی تحریک پیر کے روز ١٨ویں دن بھی جاری رہی۔

جبکہ اتوار کے روز صبح سے لے کر شام تک گھنٹہ گھر میدان میں بھاری تعداد میں خواتین نے پہنچ کر تحریک چلارہی خواتین کی حمایت کی اور سی اے اے و مجوزہ این آر سی کے خلاف نعرے لگائے۔ جونکہ چھٹی ہونے کے سبب گھنٹہ گھر میدان پر صبح سے ہی خواتین کی تعداد بڑھنے لگی جو دیر رات تک جاری رہی۔

مظاہرے میں شامل لوگوں نے اپنے ہا تھوں میں نو سی اے اے، نو این آر سی لکھی تختیاں لے کر نعرے بازی کی۔ اسی طرح گومتی نگر کے اجریاؤں واقع درگاہ احاطہ میں بھی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف خواتین کا مظاہرہ جاری رہا۔ اجریاؤں درگاہ میں اتوار کے روز بھاری تعداد میں علاقے کی خواتین نے پہنچ کر تحریک کی حمایت کرتے ہوئے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نعرے لگائے۔ خواتین نے سخت مخالفت ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کسی بھی قیمت پر آئین مخالف قوانین برداشت نہیں  ہے۔ خواتین نے کہاکہ یہ قانون ملک کو تقسیم کرنے والا ہے ایسے سماج کو تقسیم کرنے والے قانون کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular