Sunday, May 5, 2024
spot_img
HomeMarqueeدن دہاڑے بند گھر کو چوروں نے بنایا نشانہ

دن دہاڑے بند گھر کو چوروں نے بنایا نشانہ

لکھنؤ : جانکی پورم تھانہ علاقہ میں چوروں نے دن دہاڑے ایک بند گھر کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے ۵۰؍ہزار کی نقد رقم چرا لی۔ واردات کی بھنک لگتے ہی متاثر نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔

موقع پر پہنچی پولیس نے جانچ پڑتال کے بعد چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔ جانکی پورم سیکٹر ۳؍ کے رہنے والے آشیش نے بتایا کہ وہ ایک پرائیوٹ ملازمت کر تے ہیں۔ سنیچر کی صبح آشیش روز کی طرح اپنے گھر پر تالا لگا کر کام پر چلے گئے تھے۔ دوپہر کو آشیش واپس گھر کھانا کھانے پہنچے تو گھر کے مین گیٹ کا تالا ٹوٹا تھا۔

آشیش نے اندر جاکر دیکھا تو کمرے میں رکھے بکسوں کے تالے ٹوٹے تھے۔ اور اس میں رکھے قریب ۵۰ ہزار روپئے نقد غائب تھے۔ متاثر نے معاملے کی اطلاع جانکی پورم پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس جانچ کے بعد مقدمہ درج کر لیاا ور چوروں کی تلاش میں مصروف ہوگئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular