مڈھ بھیڑ میں انعامی بدمعاش ہلاک،2پولیس اہلکار زخمی

0
138

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپورکے منڈی علاقے میں مبینہ پولیس مڈھ بھیڑ میں 50 ہزار روپئے کاانعامی بدمعاش ہلاک ہوگیا جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پی نے منگل کو یہاں بتایا کہ پیر کی رات منڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ بدمعاش کسی بڑی واردات کو انجام دینے جارہے ہیں۔

اطلاع پر پولیس نے سکلا پوری شاہراہ پر بدمعاشوں کو گھیر لیا۔ خود کوگھرتا ہوا دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگر کردی جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے دفاع میں کی گئی جوابی کاروائی فائرنگ میں 50 ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش عباد گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔مسٹر دنیش نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار سنیل کمار اور کنال کے ساتھ بدمعاش کو ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج بدمعاش کی موت ہوگئی۔ مارے گئے بدمعاش پر دہرادون اور سہارنپور کے تھانوں میں 12 سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔ پولیس فرار بدمعاش کو مستعدی کے ساتھ تلاش کررہی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here