دنیا بھر میں کورونا کے مریض 6 لاکھ سے تجاوز کرگئے

0
85

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا وائرس سے پوری دُنیا میں ہلاکتیں 27 ہزار 4 سو 68 ہوگئیں ہیں۔کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکتے ہیں جبکہ 4 لاکھ41 ہزار سے زائد افراد مختلف ممالک کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 23 ہزار 5 سو سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر 199 ممالک میں سے امریکا ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔اٹلی 86 ہزارچار سو 98 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اٹلی میں 9 ہزار ایک سو 34 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسپین 65 ہزار سات سو 19 مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اسپین میں 5 ہزار 138 اموات ہوچکی ہیں۔

81 ہزار سے زائد مریضوں تک پہنچ کر کورونا وائرس پر کنٹرول کرنے والے ملک چین میں74 ہزار 971 مریض صحتیاب ہوکر نارمل زندگی گزار رہے ہیں اور آج چین میں صرف 3 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here