کورونا، ٹرمپ نے ریٹائرد فوجی طلب کر لیے،پینٹاگان کے زیر غور

0
108

امریکا میں کورونا وائرس کے کیس ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امدادی کاموں کے لیے ریٹائر فوجیوں کو طلب کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔صدر ٹرمپ کے احکامات ملنے کے بعد پینٹا گون نے غور شروع کر دیا ہے کہ کتنے سابق فوجی دستیاب ہیں اور بلائے جانے کے قابل ہیں؟


واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں امریکا کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے جہاں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 256 ہو گئی ہے۔

آج 18ہزار سے زائد نئے کورونا وائرس کے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 398نئی اموات کے ساتھ امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 1704 ہو گئی۔

کانگریس کے بعد ٹرمپ نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے دو کھرب ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے امریکا میں بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے ۔

امریکا میں ایک ہفتے کے دوران 32 لاکھ سے زیادہ ورکرز نے بے روزگاری مراعات کے لیے درخواستیں دے دیںجو ماضی کے ریکارڈ سے 5 گنا زیادہ ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here