Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeSliderبرطانیہ میں کورونا وائرس سے1.20 لاکھ افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس سے1.20 لاکھ افراد ہلاک

لندن،22 فروری : برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 10،406 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 41 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 445 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20ہزار 810 ہوچکی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اب تک ایک کروڑ 72 لاکھ افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

وزیر صحت ندیم نے حال ہی میں ویکسی نیشن کے بارے میں کہا ہے کہ حکومت اس وقت تک آرام نہیں کرے گی جب تک کہ پچاس سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد اپریل کے آخر تک کورونا ویکسین نہیں لے لیتے ہیں۔ اسی رپورٹ کے مطابق جنوری کے بعد سے ملک کے بہت سے حصوں میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن متاثرہ افراد کی تعداد اب بھی بہت زیادہ ہے۔

برطانیہ کو اس وقت کورونا کی وبا پھیل جانے کے باعث تیسرے قومی لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

اسکاٹ لینڈ ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بھی اسی طرح کے پابندی کے اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ ملک کے وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے نئے منصوبے لانے والے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular