Wednesday, May 1, 2024
spot_img
HomeSliderآسٹریلیائی وزیر اعظم کو کورونا ویکسین دی گئی

آسٹریلیائی وزیر اعظم کو کورونا ویکسین دی گئی

کینبرا، 22 فروری: آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اتوار کے روز عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین لئے۔

کوڈ ۔19 ویکسی نیشن مہم آج سے آسٹریلیا میں شروع ہوگئی اور وزیر اعظم بھی ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے پہلے دن ہی ویکسین کی خوراک لی۔ 84 سالہ جین میلسیئس کو فائزر ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ۔

مسٹر ماریسن نے ٹوئٹ کیا’’جین سے ملئے۔ آسٹریلیا میں کووڈ 19 ویکسین کی خوراک لینے والا پہلا شخص،وبا سے نمٹنے کے لئے آج کا دن بہت اہم ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’آسٹریلیا میں سب کے لئے ویکسین مفت اور رضاکارانہ ہیں۔ ہمارے اپنے طبی ماہرین نے ان ویکسین کو محفوظ اور موثر پایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا نے فائزر / بائیواینٹیک اور آسٹرا زینیکا / آکسفورڈ کی کووڈ-19 ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular