خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے نئے کیسز تیزی سے بڑھے

0
79

اورنگ آباد ، 5 اپریل : مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 5292 نئے کیسز اور 85 مریض فوت ہوگئے۔ علاقہ کے ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے نئے کیسز تیزی سے بڑھے

 مراٹھواڑہ میں کورونا کے 5292 نئے کیسز اور 85 ہلاک

خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے حاصل تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں جان لیوا وائرس کے 1،508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 30 ​​افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 1186 نئے کیسز اور 27 مریضوں کی موت ،ضلع لاتور میں 685 نئے کیسز اور 10 مریضوں کی موت ، ضلع پربھنی میں 522 نئے کیسز اور آٹھ افراد کی موت، ضلع جالنا میں 567 نئے کیسز اور چار مریضوں کی موت، ضلع بیڈ میں 486 نئے کیسز اور 4 مریضوں کی موت ، ضلع ہنگولی میں 88 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہوگئی، جبکہ ضلع عثمان آباد میں 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here