پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

0
125

نئی دہلی،5 اپریل : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج گھریلو سطح پر لگاتار چھٹے روز بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

اس سے قبل منگل کو پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔

منگل کو دہلی میں پٹرول 22 پیسے کی کمی سے 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے کی کمی سے 80.87 روپے فی لیٹر پر آگیا۔
ملک کی سرخیل آئل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں آج خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نرمی دیکھنے میں آئی ، لیکن اس کے باوجود لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔

ملک کے چاروں میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:
شہر کا نام پیٹرول ڈیزل روپے
دہلی 90.56 / 80.87
ممبئی 96.98/ 87.96
چنئی 92.58 / 85.88
کولکتہ 90.77 / 83.75

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here