Monday, May 12, 2025
spot_img
HomeMarqueeکانگریس کا حکومت سے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ

کانگریس کا حکومت سے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ

نئی دہلی  کانگریس نے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے وزیر اعظم سے تکبر ترک کرکے کسانوں کے مطالبات پر ضد نہ کرنے درخواست کی اور کہا کہ احتجاج و مظاہرہ کررہے کسان اپنے گھروں کو لوٹے ، لہذا ان کے مطالبات پر مثبت غور کرنے کی ضرورت ہے۔

 


سرجے والا نے ٹویٹ کیا ’’کسان نہیں تو دانہ نہیں۔ کسان ملک کی روح ہے ، ان داتا ہے۔ مودی جی ، اپنی انا کو ترک کریں ، کسانوں کا مطالبہ قبول کریں اور تینوں کالے قوانین کو واپس لیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’سابق وزیر اعظم اور کسانوں کے مسیحا چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش ’ کسان دوس‘پر ملک کے تمام کسانوں کو نیک خواہشات۔ کسان دوس‘۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular