شینا بورا قتل معاملے کی کلیدی ملزمہ اندرانی مکھیجا نے ، جیل میں سزا یافتہ قیدیوں کی ساڑی پہننے سے انکار کیا

0
142

ممبئی  سنسنی خیز شینا بورا قتل معاملے کی کلیدی ملزمہ اندرانی مکھیجا نے آج یہاں بائیکلہ جیل میں سزا یافتہ قیدیوں کی ساڑی پہننے سے انکار کیا اور دعوی کیا ہیکہ اسکے زیرسماعت قیدی کے زمرے میں آنے کے باوجود جیل حکام اس پر سزا یافتہ خاتون قیدیوں کا لباس سبز رنگ کی ساڑی پہنیے پر مجبور کر رہے ہے
واضح رہیکہ اندرانی کے خلاف ابھی قتل کا مقدمہ زیر التواء ہے اور وہ جیل میں مقید ہے نیز جیل کے قانون کے مطابق کسی بھی مجرم کو عدالت سے سزا تجویز کئے جانے کے بعد اسے جیل میں ایک مخصوص لباس زیب تن کرنا ہوتاہے جبکہ زیر سماعت ملزمین کو عام آدمیوں

جیسا لباس پہنیے کی اجازت ہوتی ہے
اس سلسلے میں ، ملزمہ نے ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت کے روبرو درخواست دائر کی ہے ، جس میں اس نے جیل میں خاتون سزا یافتہ قیدیوں کی وردی (گرین ساڑی) پہننے سے انکار کرتے ہوے اسے مستشنی قرار دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عدالت نے جیل حکام کو اس ضمن میں جواب داخل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوے معاملے کی سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
یو این آئی- اے اے اے

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here