چینی ہیکرز کا مائکروسافٹ ایکسچینج پر حملہ

0
90

مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے ہیکروں نے کمپنی کی معروف ای میل پلیٹ فارم مائکروسافٹ ایکسچینج کو ہیک کرلیا ہے۔

چینی ہیکرز کا مائکروسافٹ ایکسچینج پر حملہ

سی این این نے مائکروسافٹ کے حوالے سے بتایا کہ ہیکروں کا ایک جدید ترین چینی گروپ مقبول ای میل سروس کو ہیک کرکے اس کا استحصال کررہا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ سافٹ ویئر میں موجود 4 کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے ای میل سروس کو ہیک کیا گیا جس کی مدد سے اضافی وائرس تیار کرکے طویل مدت تک ہیکرز کو ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔

کمپنی کا خیال ہے کہ حملہ ہیفنیئم (Hafnium) کی طرف سے کیا گیا ہے جسے چینی حکومت اسپانسر کرتی ہے تاہم یہ گروہ چین سے باہر رہ کر کام کرتا ہے۔ کمپنی اس گروہ کے ملوث ہونے کا ثبوت تو پیش نہیں کرسکی تاہم مشاہدہ کی بنیاد پر مائیکروسافٹ تھریٹ انٹیلی جنس سینٹر کی ایک رپورٹ میں اس گروہ پر الزام لگایا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here