نئی دہلی، 22 مئی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو پائیدار ترقی کے طرز زندگی اور حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کے بارے میں واقف کرایا جانا چاہیے۔
ہفتہ کے روز بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع کے دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ کرہ ارض ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے جس کا ہم بھی ایک حصہ ہیں۔ اس سال کا نعرہ۔ ہم بھی اس حل کا حصہ ہیں ،بھی اسی کے مطابق ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع کے دن کے موقع پر ، ہمیں نوجوان نسل کو پائیدار ترقی کے طرز زندگی اور حیاتیاتی تنوع کی اہمیت سے واقف کرانے کا عہد کرنا چاہئے۔
Also read