بھدوہی:فرنیچر گودام میں لگی آگ

0
106

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے گوپی گنج کوتوالی علاقے میں ایک فرنیچر گودا م میں آگ لگنے سے لاکھوں روپئے کی ملکیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
محکمہ دمکل کے ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے آزاد نگر واقع واحد علی فاروقی کے فرنیچر کی گودام میں آج رات دو بجے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کافی بھیانک تھی جس سے گودام میں رکھا فرنیچر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاکھوں روپئے کا نقصان ہونے کا تخمینہ ہے۔ آس پاس کے لوگوں نے اس کی اطلاع کوتوالی پولیس سمیت فائر بریگیڈ کو دی۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ ٹیم نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کیا۔
فرنیچر گودام میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ دمکل کے افسر اوم پرکاش نے بتایا کہ اتنے بڑے فرنیچر گودا م میں آگ پر کنٹرول کرنے کا آلات موجود نہیں تھے۔ گودم میں لگی آگ پر قابو حاصل کرلیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here