بنگلا دیش کے پرتشدد مظاہرے میں پولیس فائرنگ سے 3 افراد زخمی

0
116

بنگلادیش میں کورونا پابندیوں پر عمل درآمد پر پولیس کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔

بنگلا دیش  کے پرتشدد مظاہرے میں پولیس فائرنگ سے 3 افراد زخمی

ضلع فرید پور میں پولیس کے تشدد سےایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع پر لوگوں نے تھانے پر حملہ کردیا، مشتعل افراد نے ایک مکان اور 2 گاڑیاں بھی جلا دیں۔

پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث حکومت نے گزشتہ روز سے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

بنگلا دیش میں کورونا وائرس سے 9155 اموات جبکہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here