Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldپھول سا دل

پھول سا دل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں

 

 

مسرور تمنا

میں بالکنی میں کھڑی اپنے گیلے بالوںکو ہلکی سی دھوپ دکھا رہی تھی تبھی نیچے کی آوازیں سن کر میں نے ادھر دیکھا گیٹ کے قریب سے دودھ والا گذر رہا تھا اے کیشو ادھر آ۔۔توحید نے دودھ والے کو دیکھا تو آپے سے باہر ہوگئے یہ تم ہر وقت دودھ میں کتنا پانی ملاتے ہو باز نہی آتے اپنی حرکتوں سے مہنگا دودھ ااور پانی دنیا بھرکا۔۔۔۔۔اے بھیا دنیا بھر کا پانی ہم دودھ میں کہاںسے ملاینگے وہ تو برسات کا دن بھینس پانی میں بس کرو بہانے بازی آجشام دودھ میں پانی ملا تو دیکھنا پیشہ پورا کانٹو نگا۔۔سمجھے کہ نہی۔۔۔محنت کر کے پیشہ کماتا ہوں اپنے بال بچوں گو اچھا کھلانا چاہتا ہوں تمہاری طرح گائے بھینس کو چرنے چھوڑ کر میدان میں سو نہی جاتا
ارے بھیا ہم بھی چار بجے بھور سے اٹھتے ہیں گائے بھینس کو چارا کھلا کر اسکو نہلاتے دودھ دوھتے جگہجگہ پہنچاتے تھک تھکا کر چور ہو جاتے تو دو گھڑی آنکھ موند لیتے ہیں لو بھلا آرام بھی نہ کریں ہم بھی آدمی ہیں بھی ۔۔میں کچھ نہی جانتا مجھے دودھ گاڑھا مانگتا ورنہ دودھ بند توحید پیر پٹکتے ہوے چلے گئے ۔۔مجھے دیکھ کر کیشو نے کہا لو دیکھو انکے گھر ممبئی سے مہمان آئے ہیں میری عزت دو کوڑی کی بھی نہیں ۔۔۔ارے کیشو تم کیسے ہو میں نے پکارا تو وہ شرماتا لجاتا اپنی دھوتی سنبھالتا بولا بڑھیا ہوں جی شادی کیا ہوں نہ آپکو پتہ ہے۔۔میری گھر والی آپکی طرح بیوٹی فل تو نہ ہے مگر چھمک چھلو ضرور ہے ۔۔۔۔ہفتہ میں پچاس چوڑیاں توڑتی ہے وہ تھوصااور شرما کر بولا۔۔۔ تم بھی تو اچھے خاصے ہو گئے ہو بھیا۔۔۔میں نے مسکرا کر دیکھا وہ پہلے والا کیشو نہیں رہا تھا۔۔۔۔دودھ کے پیشے لیتے ہو تو اچھا تازہ دودھ دیا کرو نا میں نے کہا تو وہ بولا کا بتایں ہمری بیوی دودھ کا ملائی نکال کر اصلی گھی بنا کر مجھے زبردستی پراٹھا ٹھونساتی ہے کہتی ہے محنت کرتے ہو کھاوگے نہیں تو جلدی بوڑھے ہو جاوگے۔۔۔سچ بنا گھر والی کے زندگی بے کار ہوتی ہے میرا تو جیون سنور گیا۔۔ہفتہ میںپچاس چوڑیاں توڑتی ہے تو کیا ہوا وہ شرما یا تو میں کھل کھلا کرہنس پڑی ۔۔۔تبھی ہواوں نے سرگوشی کی زیبا۔۔۔زیبا۔۔۔۔تمہاری کھل کھلاہٹ سے میری صبح ہوتی ہے ۔۔میری شام ہوتی ہے۔۔ کسی کی یاد اگئی پلکیں اپنے آپ بھیگ گیں ۔۔۔میں خواہ مخواہ دودھ والے کی طرف دیکھنے لگی جو اپنی بیوی کے لئے گلاب کے پھول توڑ کر مسکراتا ہوا چلا جا رہا تھا،

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular