Saturday, April 27, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldپردۂ ساز

پردۂ ساز

شعیب اختر ابن جاوید

راہ میں کھڑا تھا ایک دن تنہا میں حقیقت نے پیچھے سے آواز دی۔ میں جب مڑا دیکھا تو تھا وہ خستہ حال اس کی آواز میں درد و غم، الم سے سرشار کہتا تھا تو مجھ سے بھاگ کیوں رہا ہے ؟ میں نے خاموشی میں عافیت جانا…. .اسکی باتو ں کا جواب نہیں دیا … …سامنے ایک لمبی سڑک تھی جس کا نام کامیابی تھا 3 کیلو میٹر دور وہ ایک دوسری سڑک سے ملتی تھی ۔میں اسکے بارے میں سوچ رہا تھا وہ شخص جو مجھے پر یشان کر رہا تھا دو الگ الگ کیفیات اور خصوصیات سے مالامال تھا مگر میں نے اسے خاموش رہنے کو کہا… اسکے ساتھ ایک شخص بھی تھا جو حقیقت نام کے شخص کو مشورہ دیتا تھا اور اس اجنبی شخص نے دوران سفر میرے لئے صرف پریشانیاں کھڑی کیں تھی اور حقیقت صاحب کو مشورہ بھی دیا کرتے تھے
حقیقت جی نے غالب کے اشعار کو گنگنا نا شروع کیا
بازیچیہ اطفال ہے دنیا مرے آگے
ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے
میں نے تنگ آ کر کھری کھوٹی سنا دی اور وحشیا نہ پن مجھ پر اس طرح طاری ہوا کہ میں نے جانوروں کی طرح وحشی رویہ کو اپنا نے میں ذرا بھی گریزنہ کیا .مگر نا جانے کیوں دل کے کسی کونے میں کچھ ہل چل سی مچی اور وہ تحریک متحرک ہو کر میرے ذہن کے دروازے پر زور زور سے کھٹکھٹانے لگی۔ میں نے جب دروازہ کھولا تو اس نے کہا تو مظلوم پر بھی ظلم کرتا ہے نا لائق… …تو ظالم ہے میں حیرت زدہ حواس باختہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا اچانک سے اس شخص نے میری کان میں زور سے کہا بھائ جان میری مدد کریے میں مظلوم ہوں ۔۔۔زمانے کا ستا یا ہوا غم زدہ ،نا کھانے کو کچھ ہے نا رہنے کیلیے گھر ہے لوگ مجھے دھتکار دیتے ہیں رنج و الم کے عالم میں، میں در بدر کی ٹھوکر کھا رہا ہوں کوئی مددگارنہیں …زخم پہ مرہم نہیں لگاتا کوئی… …وقت کوڑے برسا رہا ہے.. آپ مجھے شریف معلوم ہوئے تو فقط آپ سے مدد کی طلب کیلئے دست دراز کیا… ..میں نے کہا بول بھائی کیا مسئلہ ہے؟ اس نے کہا میں آپ کا رفیق ہوں، دوست سے عزیز ہوں میں آپ کاآیئنہ ہوں ۔صدا آپ کے ساتھ رہا میں ،مگر آپ نے مجھے ایک نظر دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا ۔مسلسل آپ کامیابی کے راہ پر چل رہے تھے مگر جناب آپ کس پریشانی میں تھے؟ میں نے کہا بھائی کامیابی تو ابھی 3 کیلو میٹر بعد آئے گی جو ایک سڑک سے ملتی ہے جسکا نام شہرت ہے… .حقیقت نے جواب دیا جناب ابھی آپ اسی راستے پر ہیں اور راستہ آگے ختم ہے… .مجھ سے ملیں میرا اصل نام موت ہے… ..جسے لوگ حقیقت کہتے ہیں
مولانا آزاد کالج (شعبہ اردو ,تیسرا سال)

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular