Saturday, April 27, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldنظم: لھو

نظم: لھو

عمیر محمد خان

کھام گاوں، مھا راشٹر الھند
آنکھ سے ٹپکا لھو
ہر طرف بکھرا لھو ‫‫!
آرزو کا خواہشوں کا
آبرو کا عظمتوں کا
نوجواں کا طفل کا
مفلسوں کا بےکسوں کا
ہرطرف بکھر ا لھو ‫‫…!
چاندنی رات میں
صبح کی بارات میں
ایوان کی دیوار پر
جھوپڑوں کی خاک پر
ہر طرف بکھرا لھو..!
تیرا لھو……میرا لھو
جس سے روشن کائنات
زندگی کا ہے جو ساز
جس سے ہر ایک ممکنات
ہرطرف بکھرا لھو..!
سیلاب ہے یہ خون کا
دہشت کا اور جنون کا
پھوٹ کا اور نیند کا
انسانیت کے خون کا
ہرطرف بکھرا لھو ٠٠!
آنکھ سے چھلکا لھو
باتھ سے پھوٹا لھو
سنگ سے رستا لھو
آب سا…. بہتا لھو
ہرطرف بکھرا لھو ‫‫٠٠!
جس نے لکھا انقلاب
جس نے لایاہے شباب
جس سے کا نپےموت بھی
جس سے لرزے کائینات
ہر طرف بکھرا لھو ٠٠!
پھینک دو اس جسم کو
جسمیں نہ ہو ایسا لھو
بھینچ لو اس قلب کو
بیکار ہے ایسا لھو …..
ہر طرف بکھرا لھو ٠٠!
جس میں نہ ہو ں سرخیاں جسمیں نہ ہوں گرمیاں
موت کے آغوش میں جھونک دو ایسا لھو
ملت بھی زندہ قوم بھی ِآزاد ہے اسکا لھو
زور ہے اسکا یھیں سیماب ہو جس کا لھو

ایم.اے(اردو، انگر یزی)ایم. فل ٹیچرز کالونی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular