Tuesday, May 7, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے محمد جابر بنے ”ڈاکٹر“ محمد جابر

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے محمد جابر بنے ”ڈاکٹر“ محمد جابر

حیدر آباد: حیدر میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نےمحمد جابر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی ہے۔ ڈاکٹرمحمد جابر شعبہ اردو کے طالب علم ہیں اور انھوں نے ”ترقی پسند خواتین کے افسانوں میں نسائی حسیت کا تنقیدی تجزیہ“ کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔ ان کے نگراں پروفیسر نسیم الدین فریس رہے۔ پروفیسر نسیم الدین فریس اردو مخطوطات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اس عنوان سے ان کی کئی تحریریں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ ڈاکٹر محمد جابرنے اپنےپی ایچ ڈی کے مصاحبہ میں پوچھے گئے سوالات کا بہ حسن وخوبی جواب دیاجس پر وہاں کے موجود اساتذہ اور اسکالرز نے ان کی تعریف کی ۔ وہ شعبہ کے ہونہار اور قابل طلبہ میں شمار کئے جاتے ہیں اور ہر دلعزیز رہے ہیں۔ ان کی اس کامیابی نے ان کے اساتذہ ، دوست اور دیگر حضرات نے انھیں مبارکباد پیش کی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular