Saturday, May 4, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldمذہب میں کتنا ضروری ہے لائوڈ اسپیکر،اذان، پوجا اور مجلس

مذہب میں کتنا ضروری ہے لائوڈ اسپیکر،اذان، پوجا اور مجلس

प्ले स्टोर से डाउनलोड करे
 AVADHNAMA NEWS APPjoin us-9918956492—————–
अवधनामा के साथ आप भी रहे अपडेट हमे लाइक करे फेसबुक पर और फॉलो करे ट्विटर पर साथ ही हमारे वीडियो के लिए यूट्यूब पर हमारा चैनल avadhnama सब्स्क्राइब करना न भूले अपना सुझाव हमे नीचे कमेंट बॉक्स में दे सकते है|

ایس این لال


ہر مذہب کی پہلی تعلیم ہے کہ جب آپ اپنے مذہب کے بتائے ہوئے طریقے سے عبادت کریں تو اس سے کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ یعنی آپ اپنے مذہب کو شدت سے مانیں اور عبادت ضرور کریں، لیکن دوسرے کی تکلیف کا دھیان رکھتے ہوئے۔ اللہ کہتا ہے کہ اگر ہمارے کام میں غلطی ہو گئی تو ہم معاف کردیں گے، لیکن اگر تم نے کسی بندے کے تئیں غلطی کی تو پہلے اس سے معافی مانگو، جب وہ معاف کرے گا، تب ہم معاف کریں گے۔ (اس میں کسی خاص مذہب سے وابستہ لوگوں کیلئے نہیں کہا گیا ہے۔) تو کیا ہم یہ سوچ سکتے ہیں کہ بغیر اللہ کی معافی کے ہمیں زندگی میں ثواب یا مرنے کے بعد جنت ملے گی…!
آج اذان پر اتنا ہنگامہ کیوں…! جس ٹائم اذان ہوتی ہے اس وقت اسکول جانے والے بچے، کسان اور مزدور تو اٹھنے ہی لگتے ہیں، بڑے شہروں میں تو گھروں سے اسکول بہت دور ہے۔ کہ اگر جلدی نہیں اُٹھے تو لیٹ ہوجاتے ہیں، گھرو ں میں بچوں کے سبب پورا گھر اٹھ جاتا ہے۔
اذان ہے عربی میں اور جڑ گئی ہے مسلمانوں سے۔ جبکہ اذان سب کے لئے۔ اذان اس لئے دی جاتی ہے کہ آئو وقت ہوگیا ہے اللہ کی عبادت کر، جس نے تم کو پیدا کیا، اور سبھی مذہبی لوگ عبادت صبح ہی اٹھ کر کرتے ہیں۔
ہاں وہاں غلط ہوجاتا ہے جو اپنے کو زیادہ مذہبی دکھانے کے لئے اذان کے وقت سے پہلے لائوڈ اسپیکر پر دعائیں یا اور کچھ پڑھنے لگتا ہے یا اذان کے بعد دعائیں پڑھنے لگتا ہے، وہ غلط ہے کیونکہ وہ دعائیں آپ اپنے لئے پڑھ رہے ہیں، تو بغیر لائوڈ اسپیکر کے بھی پڑھ سکتے ہیں، دکھاوے کی کیا ضرورت۔
ویسے اذان کے بارے میں جو کبیر داس جی غلط تاثر بنا گئے:
کانکر پاتھر جوڑکر مسجد دیو بنائے
تا چڑھ ملا ّ بانگ دے کیا بہرا ہوا خدائے
اذان اللہ کو نہیں سنائی جاتی، جو کبیر داس جی خدا کو بہرا کہہ رہے ہیں۔ اذان مندر، مسجد، گرجا اور گرو دوارے میں لوگوں کو عبادت میں بلانے کے لئے دی جاتی ہے، یہاں کمی یہ تھی کہ کبیر داس جی دوسرے مذہب کے قریب نہیں گئے تھے، دوسرے مذہب کے بارے میں جانا نہیں تھا، یہی آج ہورہا ہے۔
اسی طرح مندروں میں صبح پوجا سے لائوڈ اسپیکر پر پنڈت جی بھجن کی سی ڈی یا پین ڈرائیو لگاکر سوجاتے ہیں۔ مندروں سے پنڈت جی کی پوجا کی آواز نہیں آتی، صرف سی ڈی یا پین ڈرائیو پر بجنے والے بھجنوں کی ہی آواز آتی ہے، تو کیا لگتا ہے ایسی پوجا بھگوان قبول کریں گے۔
عبادت انسان اپنے لئے کرتا ہے نہ کہ تشہیر کیلئے وہ چاہے ہندو ہو، مسلم ہو، سکھ ہو یا عیسائی۔ لائوڈ اسپیکر پر کئی گھنٹے پوجا کرنے کا مطلب، وہ دوسرے بندوں کو تکلیف دے رہا ہے جس سے خدا خوش نہیں ہوگا۔ خود عبادت کریں اور عبادت میں جتنا وقت لگتا ہے، اتنی دیر ضرور لائوڈ اسپیکر کا استعمال کریں یا رام کتھا میں لائوڈ اسپیکر ضروری ہے تو ضرور استعمال کیا جائے، لیکن کوئی مہاتما یا سوامی خود خطاب کررہے ہوں، تو ٹھیک ہے۔ سی ڈی یا پین ڈرائیو کو لائوڈ اسپیکر سے جوڑنے سے کوئی ثواب نہیں ملنے والا۔
یہی محرم میں مجالس میںہورہا ہے محلے یا گھروں میں جہاں مجلس ہوتی ہے، وہاں خاص مجلس سے پہلے سی ڈی اور پین ڈرائیو لائوڈ اسپیکر سے جوڑ دیتے ہیں اور ماتم بجا کرتے ہیں، جس سے پڑوسیوں کو تکلیف ہوتی ہے، اسی طرح رات رات بھر لائوڈ اسپیکر پر انجمنیں نوحہ پڑھتی ہیں محلے میں رہنے والے لوگ سو نہیں پاتے، بیمار پریشان ہوتے ہیں، بچو ںکی پڑھائی پر اثر پڑتا ہے۔
مجلس کا مقصد ہے،اسلام کی اچھی باتو ںکو بتانا ساتھ میں امام حسین ؑ کی شہادت، اسلام اور انسانیت کو بچانے کے لئے ہوئی، ان باتوں کو لوگوں کو بتانا۔ اس سے قبل یا بعد میں ماتم بغیر لائوڈ اسپیکر کے بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ جو ماتم کررہے ہوں گے، ان ہی کو ثواب ملنا ہے۔
خاص عبادت کے علاوہ لائوڈ اسپیکر پر کچھ بھی پڑھنے سے دوسرے لوگوں کو تکلیف پہونچتی تو آپ کی پوجا بھگوان بھی شاید قبول نہ کرے۔ ہم جو بھی پوجا پاٹ کرتے ہیں وہ اپنی اطمینان بخشی، اللہ سے محبت یا جنت کی لالچ میں، اس پوجا پاٹ کا دنیا میں تو دکھاوی فائدہ ہونا نہیں، تو عبادت بھی اللہ کے اصولوں کے مطابق ہی کریں۔
٭٭٭

 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular