Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldغـــزل

غـــزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

سعید رحمانی

میں اپنی شاعری میں وقت کی پہچان رکھتا ہوں
مگر اپنے سرہانے میرؔ کا دیوان رکھتا ہوں
کہیں خالی نہ ہوجائے جزیرہ میری آنکھوں کا
میں اپنے آنسوؤں کو آج کل مہمان رکھتا ہوں
ملا ہے خاکساری کا ہنر مجھ کو وراثت میں
بزرگوں کی روایت پر ہمیشہ دھیان رکھتا ہوں
اگر مہمان آتے ہیں تو برکت گھر میں آتی ہے
کشادہ اس لئے میں اپنا دسترخوان رکھتا ہوں
ملے گا آپ کو ترسیل کا زینہ بہر صورت
فصیلِ لفظ میں اکثر درِ امکان رکھتا ہوں
کبھی ہو دھوپ تو چھاؤں کبھی ہوتی رہے اس میں
کشادہ اس لئے میں ذہن کا دالان رکھتا ہوں
سعیدؔ آتی نہیں گردان مجھ کو فاعلاتن کی
نہ میں اپنی غزل کے واسطے میزان رکھتا ہوں
مدیراعلیٰ ادبی محاذ۔
دیوان بازار۔کٹک۔753001(اڑیسہ)

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular