Sunday, May 5, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

جمال الدین نواز

ہزار طور جیا ایک زندگانی میں
ہزار بار مٹا ایک ہی کیانی میں
یہ کس کی یاد نے آنکھوں کو کر دیا گوہر
یہ کس کا نور چمکنے لگا ہے پانی میں
یہ کیا طلسم ہے کہ میں نے پا لیا خود کو
تلاشتے ہوئے تجھ کو تیری نشانی میں
یہ کس خیال سے مہکا ہے آشیاں دل کا
یہ کس کی روح مہکتی ہے رات رانی میں
سو میرے عشق کا مشہور ہو گیا قصہ
مجھے حیات ملی مرگ ناگہانی میں
کہاں سے پائے وہ ایسی بلندی و وسعت
نواز کھلنے لگے رنگِ آسمانی میں

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular