Monday, May 6, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

احمد عرفان علیگ

پتنگے شمع سے دل کو لگا کے
قضا کی گود میں سوے ہیں جا کے
نشیمن کا ہمارا تنکا تنکا
خزاں کے کام آیا کچھ ہوا کے
برا دل پر اثر پڑتا ہے اس کا
ہمیں دیکھا نہ کیجیے مسکرا کے
شبِ فرقت کے جاگے سو رہے ہیں
چراغِ زندگی اپنا بجھا کے
بیاں کرنا ہے قصہ دردِ دل کا
تمھیں اک روز اپنے گھر بلا کے
تمہارا نام کیوں بیمار لیتے
اگر ممنون ہو جاتے دوا کے
ذمانے بھر کی تکلیفیں اٹھایں
چمن میں آشیاں اپنا بنا کے
ستارہ غم کا ڈوبا یوں سحر کو
ہوی کم روشنی منزل پہ جا کے
بتاتی ہے بشاشت رخ کی احمد
وہ خوش ہیں مجھکو دیوانہ بنا کے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular