Friday, May 3, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

ڈاکٹراوریناادا

ہمدم و مونس و مہرباں آپ ہیں
راحت دل ہیں تسکین جاں آپ ہیں
صرف تسکین روح و جگر ہی نہیں
میری جاں میرا سارا جہاں آپ ہیں
آپ کے بن حقیقت کیا ہے مری
گل ہوں میں اور مرا گلستاں آپ ہیں
ہجر کی شب جو اٹھتا ہے دل میں مرے
ہلکا ہلکا وہ درد نہاں آپ ہیں
آپ تو مجھ میں رہتے ہیں اور میں صنم
ڈھونڈتی رہتی ہوں کہ کہاں آپ ہیں
دھوپ سے غم کی اکثر بچاتا ہے جو
اس اداؔ کا وہی سائباں آپ ہیں

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular