9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
ہریش کمار منیؔ بھدرواہی ، جموّںو کشمیر
وقت کے ساتھ جو چلتا ہے
ہاتھ کہاں کب ملتا ہے
جس کی قسمت اچھی ہو
پیڑ وہی بس پھلتا ہے
مٹتی دِ لوں سے ہے نفرت
پیار جہاں پر پلتا ہے
دور آندھرا کرتا وہ
دیپک بن جو جلتا ہے
جاتے سب ہیں بھول منیؔ
جب بھی سورج ڈھلتا ہے