9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
ہاجرہ نور زریاب
زندگی بد سلوک شہزادی
ھو بھی سکتی ھے چوک شہزادی!
سسکیوں سے محل نہ ٹوٹے گا
اور شدت سے کُوک شہزادی
آبھی جائے گا کیا ضروری ھے
کوئی سیف الملوک،شہزادی
وہ کہ ٹھہرا غریب چرواھا
تم نے کب دیکھی بھوک شہزادی؟
پھر تصور میں آگیا چہرہ
من میں اٹھتی ہے ہوک شہزادی
پھرستم ڈھا رہی ہے یاد اسکی
ہجر میں خون تھوک شہزادی
خودکو مصروف جستجو رکھنا
یہ ہے نسخہ اچوک شہزادی
پیار دل میں بھرو تو لگتی ہے
زندگی اک ملوک شہزادی
تجھ کو غرقاب کر نہ دیں زریاب
اپنے دل کے شکوک شہزادی
آکولہ مہاراشٹر انڈیا