Monday, May 6, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

راشف عزمی،

جنہیں دل میں بسا کر دیکھتے ہیں
وہی دل کو دکھا کر دیکھتے ہیں
ہمارا ضبط آئے آزمانے
ہمارا گھر جلا کر دیکھتے ہیں
سنا ہے ہم نے لٹنے میں مزا ہے
سو ہم دل کو لٹا کر دیکھتے ہیں
ہم اپنے شہر کی طغیانیوں کو
کبھی آنسو بہا کر دیکھتے ہیں
پرانے فتنے کا کچھ ہو تدارک
نیا فتنہ اٹھا کر دیکھتے ہیں
نہ جانے کیا دکھایا آیئنے نے
وہ اپنا منہ چھپا کر دیکھتے ہیں
وہ مانے یا نہ مانے ان کی مرضی
چلو راشفؔ منا کر دیکھتے ہیں
فون نمبر8825090381

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular