Friday, May 3, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

محبوب خاں اصغر

ہر نقش حقیقت کو کذاب مٹاتے ہیں
مکروہ شبیہوں کی تصویر دکھا تے ہیں
سب گرہیں لگیں کھلنے ہر نقش ابھر آیا
الفاظ معانی کے اسرار بتاتے ہیں
تنویر محبت میں ہے ایسی توانائی
انوار محبت کے انسان بناتے ہیں
تو جنت ظلمت ہے ہم فقر پہ ہیں قانع
بے غرض نہیں ہرگز احسان اٹھا تے ہیں
اک موج تلطف سی احساس کو چھوتی ہے
جذبات نئی دنیا رشتوں کی سجاتے ہیں
ادراک نہیں جن کو تعبیر وفا کیا ہے
تعمیر کے وہ ہمکو آداب سکھاتے ہیں
اصغر نہیں ڈھلتے ہیں لمحات کے سانچے میں
ہم نفس کو جینے کے انداز سکھاتے ہیں

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular