Tuesday, May 7, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldطلبہ کے تین دشمن

طلبہ کے تین دشمن

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

مصنف:فاروق طاہر
صفحات: 124، قیمت: – /120
ناشر: ہدی’ پبلیکیشنز،پرانی حویلی، حیدرآباد 04024514892

 

تبصرہ نگار: محمد رحمٰن پاشا

” طلباء کی شخصیت کی بنیادیں ان کی طالب علمی میں رکھی جاتی ہیں_ اسی لیے طالب علمی کے دور کو بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، طلباء کو روشن و سنہرے مستقبل کی راہوں پر گامزن کرنے اور رواں دواں رکھنے کے لیے شخصیت کے دشمن عناصر سے انھیں واقف کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے_ ” ( مذکرہ کتاب صفحہ 23) فارق طاہر صاحب کی یہ کتاب اسی حقیقت کو سامنے لاتی ہے ۔
فاروق طاہر صاحب گزشتہ کئی برسوں سے روزنامہ منصف حیدرآباد کا نوجوانوں کے لئے سپلیمنٹ” نئی منزلیں، نئے قدم ” میں مستقل لکھتے آ رہے ہیں_ ان کا اختصاص specialisation تعلیمی نفسیات ہے_ موصوف کے مضامین کے مطالعے سے شخصیت سازی personality development میں مدد ملتی اور تحریک و ترغیب حاصل ہوتی ہے_ اس کتاب میں انھوں نے جن تین دشمنوں کا ذکر کیا، وہ یہ ہے:
1- فطری، جبلتی دشمن Innate Enemy
(خوف، تناؤ، احساس محرومی)
2- حاصل کردہ دشمن Acquired Enemy
(غصہ،ذہنی تحدیدات، چڑ چڑا پن)
3- دلکش، خوشنما دشمن Attractive Enemy
(سستی،کاہلی، عدم توجہ) صفحہ نمبر: 16، 17
کتاب میں ان تین دشمنوں کی نشاندہی اور اس سے چھٹکارا پانے کی عملی تدابیر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے_ جس کے تحت پندرہ مضامین شامل ہے_ ہر مضمون کے ابتداء میں متعلقہ قرآنی آیت، دعا اور کوئی مشہور قول نمایاں نظر آتا ہے_ تمام مضامین میں دیگر تفصیلات پر سرخیوں سے کتاب کو اور زیادہ اہمیت حاصل ہوئی ہے_ ایک طالب علم اپنے اکتسابی عمل learning process کو کس طرح پروان چڑھائے، انفرادی دلچسپی، اسکول اور اساتذہ سے رہنمائی، والدین کی حوصلہ افزائی اور دوستوں سے تعلیمی تعلق وغیرہ شامل ہے_ لوگ فن کی کاریگری کو اپنا پیشہ بناتے ہیں، الفاظ کے الٹ پھیر کے ذریعے گویا شطرنج کا کھیل کھلتے ہے، مواد کی تکرار ہوتی ہے؛ لیکن موصوف کی تحریر میں ایک ایک جملے سے ایک ایک مسئلہ کا حل نظر آتا ہے، جیسے:
” عزت نفس آپ میں جرات، جذبہ اور حوصلہ پیدا کرتی ہے ” (صفحہ نمبر: 122)
” اپنی ذات (شخصیت) کا غلط اندازہ لگا کر خود کو دوسروں کے مقابلے میں حقیر سمجھنا احساس کمتری کہلاتا ہے” (صفحہ نمبر: 115)
” نیند آدھی غذا کا کام کرتی ہے_ طلباء… کامیابی کے لیے سونا اور جاگنا بھی سیکھیں ” (صفحہ نمبر: 90) گویا کتاب کا ہر صفحہ ایسے گوہر نایاب سے لبریز ہے_
فاروق طاہر صاحب کی ہر تحریر بہ یک وقت؛ طلباء، اساتذہ اور سرپرست تینوں کے لیے بہت ہی کارآمد ہوتی ہے_ مضامین طویل ہونے کے باوجود انتہائی دلچسپ، بامعنی اور فکر انگیز ہوتے ہیں، اپنے موضوع سے نہ بھٹکنا اور سیر حاصل گفتگو کرنا فاروق طاہر صاحب کے ہر مضمون کا اہم وصف ہے، جس سے قاری شروع سے آخر تک توجہ مرکوز رکھ سکے گا_ کتاب میں شامل مشمولات کے علاوہ ذرہ دیگر عناوین پر بھی نظر ڈالییے؛ جس سے موضوعات کا تنوع ابھر کر سامنے آتا ہے:
* کامیابی کو کیسے ممکن بنائیں؟
* Motivation – موثر تدریس کا طلسماتی عنصر
* تعلیم و تدریس میں ماحول کا کردار
* اپنی دنیا آپ پیدا کر، اگر زندوں میں ہے
* Body Language – خاموش اظہار کا مستند فن
* وقت – یہ دولت ہے امانت خدا کی وغیرہ
انگریزی میں تعلیمی نفسیات پر جدید انداز میں پورا مکتبہ فکر School of thought تخلیق کیا گیا ہے_ اردو زبان میں اس طرح موضوعاتی تحریریں بہت کم نظر آتی ہے_ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد (ایسوسی ایٹ پروفیسر و صدر شعبہ سیاسیات، اردو آرٹس کالج حیدرآباد) نے اس کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر بجا طور پر کہا تھا کہ اساتذہ کو متعلقہ مضمون پر اپنے طلباء کے لیے کتابیں پیش کرنی چاہیے ، اس میں ایسا مواد شامل ہو ؛ جو طلباء کے لیے رہنمائی کرتا ہو ۔ فاروق طاہر صاحب نے مکمل جدید مواد کے ساتھ فکری توازن برقرار رکھا ہیں_ ان کی تحریر میں سنجیدگی، متانت، ماضی الضمیر کی مکمل ادائیگی، آسان فہمی اور سلیس اردو ہوتی ہے_
خاکسار موصوف کی تحریروں کا دلدادہ ہے؛ ہفتے کا دن آئے تو صبح بار بار سوچتا ہے کہ آج اس عنوان پر لکھا ہوگا، نہیں اس موضوع پر لکھا ہوگا_ منصف ہاتھ میں تھام کر ہی قرار آتا ہے_ اس نے موصوف کے اب تک کے تمام مضامین کے تراشوں کو اہتمام سے جمع اور محفوظ رکھا ہے_ ڈاکٹر مشتاق احمد آئی پٹیل (پروفیسر ان ایجوکیشن و ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، مانو) کے مطابق ” فاروق طاہر کے قلم سے نکلی یہ تحریریں ملت کی تعمیر میں انشائاللہ بہت مفید و سود ثابت ہوں گی” (صفحہ 11_)
(شعبہ صحافت و ترسیل عامہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد)

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular