Tuesday, April 30, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldشارب نامہ

شارب نامہ

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

ڈاکٹر عاصم شہنواز شبلی

اک سایۂ دیوار ہیں شارب صاحب
فن پارے کے ابصار ہیں شارب صاحب
تنقید ہو تحقیق کہ تذکار ہنر
ہم علم سے زردار ہیں شارب صاحب
ہیں دانش وحکمت کی بصارت شارب
ہیں محور ضوبار حکایت شارب
ہیں پیکر تہذیب و شرافت شارب
ہیں صبروتحمل کی علامت شارب
ایقان کی آنکھوں کی چمک ہیں شارب
اذہان کے ہونٹوں کی لہک ہیں شارب
ہے رشکِ ادب آپ سے ارضِ تنقید
عرفان کے چہروں کی دمک ہیں شارب
پیمانۂ ادراک ہیں شارب صاحب
اک باغ طرب ناک ہیں شارب صاحب
ہے مخزنِ اسرار ادب ان کی ذات
تابندۂ افلاک ہیں شارب صاحب
بجھتی ہوئی تہذیب کی پہچاں شارب
تابندہ قدروں کے دبستاں شارب
لہجے میں شیرینی انداز لطیف
افسانۂ اخلاص کے عنواں شارب
الفاظ کی تاثیر کے ضامن شارب
تقریر وتحریر کے ضامن شارب
تعلیم کا ایوان منور ان سے
اذہان کی تقدیر کے ضامن شارب
نقاد بلا خیز ہیں شارب صاحب
اظہار میں مہمیز ہیں شارب صاحب
تاریک فضاؤں کو بھی تابندہ کیا
ضوبار وضوریز ہیں شارب صاحب
ہیں قلزم تنقید کے گوہر شارب
تحقیق کے دریا کے شناور شارب
اقلیمِ ادب میں ہیں ضوگر شارب
ہیں راہِ محبت کے بھی رہبر شارب
نقاد ومحقق ہیں زباں داں شارب
ہیں آئینۂ علم وعرفاں شارب
ہے ان کے گل ریز قلم کا ثمرہ
روشن جو کہ باب اذہاں شارب
آتش کدۂ دل کو تپاکر شارب
خدّوخال نثر دکھاکر شارب
کرتے رہے سیراب نئے ذہنوں کو
تشنہ لبی ہر دل کی بجھاکر شارب
تحریر کے ایواں کی کہانی شارب
الفاظ ومعانی کی جوانی شارب
اردوئے معلی کے فلک پر عاصم
خورشید خطابت کی نشانی شارب

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular