Sunday, May 5, 2024
spot_img

زوال

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

محمد آصف عزیز

میرا کتنا عرصہ ہوا یہاں رحمت پور میں، یہی کوئی پندرہ دن، تب سے میں اس بھیکارن کو جانتا ہوں. روز ملتی ہے. چوک پہ، چوراہے میں ،کبھی چائے کی دکان میں آکر کھڑی ہو جاتی ہے چائے والا اسے دیکھ کر جھڑک کے کہتا ہے “پیسہ ہے پیسہ”
وہ لاغر جھریاں پڑی ہاتھوں کی انگلیوں سے میری جانب اشارہ کرتی ہے، اور جب تک میں اسے چائے نہ پلاؤں وہاں سے سرکتی نہیں.
اس دن سردی اپنے پورے شباب پہ تھی، دانت سے دانت بج رہے تھے، میں بستر سے اٹھا، کمبل اور کنٹوپ چڑھایا اور باہر نکلا ، “مجھے سگریٹ کی طلب تھی”
باہر کہرے کا گرفت مضبوط تھا،دور سے کوئی چیز صاف دکھائی نہیں دے رہی تھی. میں کنبل کے اندر بھی کانپ رہا تھا ، دکان ابھی بند تھی، میںنے جیب سے موبائل نکالا وقت چھ بج کر پندرہ منٹ ہونے کو تھا. عموما دکان اس وقت کھل جاتی ہے لیکن شاید آج جاڑے کی وجہ سے بند تھی، میں چبوترے کی طرف بڑھا سوچا تھوڑی دیر انتظار کر لوں.یکایک میری نگاہ کہرے کو چھیدتے ہوئے اس بھیکارن پر پڑی، سمٹی، بالکل گھٹری نما، اپنی بوسیدہ ساڑی سے پوری طرح اپنے وجود کو لپیٹے چبوترے پہ پڑی کانپ رہی تھی،
میرے ہاتھ پاؤں شل ہو گئے. مجھے یوں لگ رہا تھا جیسے میں برف کے سمندر میں کھستا چلا جا رہا ہوں، اچانک دکان دار مجھے پیچھے سے ہلایا. میں اس کی طرف مڑا. دکان کھل چکی تھی. اس کےہاتھ میں جھاڑو تھی وہ چبوترہ صاف کرنے کو بڑھا، اس نے جھاڑو سے اس بھیکارن کو دھکیلا اور بڑی کھینونی آواز میں غرایا “او بڑھیا، تمہیں اور کوئی جگہ نہیں ملا مرنے کے لئے، مرنا ہے تو کہیں اور جا کے مر، چل بھاگ یہاں سے… وہ ایک بیمار کتیا کی طرح اٹھی،اپنے اخراجات سمیٹ کر ایک بھر پور نظر مجھ پہ ڈالی اور وہاں سے نکل گئی…
” صاحب آپ کو سگریٹ چاہیے ” ابھی دیتا ہوں،
میری آواز گلے میں اٹک رہی تھی بمشکل بولا “نہیں نہیں مجھے اس گاؤں کے مکھیا سے ملنا ہے”
دکان دار کے ہونٹوں پر ایک معنی خیز مسکراہٹ تھی، اس نے کہا ” آپ کو معلوم نہیں؟ یہ جو بڑھیا یہاں پڑی تھی،
اس کا لڑکا. مہندر بابو اس گاؤں کا مکھیا ہے….
ریسرچ اسکالر، ہزاری باغ ،
موبائل 9608356173

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular